وزیرِ اعظم عمران خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

وزیرِ اعظم عمران خان کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

وزیر اعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 

حکومت پاک بحریہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان

حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر اس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان

حکومت کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا جانا بحری معیشت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کا مظہر ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان

امیرالبحر نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

پاک بحریہ اللہ تعالٰی کی مدد سے ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایڈمرل امجد خان

وفاقی وزراء پرویز خٹک، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔